سندھ ہائیکورٹ نے ضلع جنوبی میں واقع ایک بلڈنگ کو خطرناک قرار دینے کے کیس میں ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) عبدالرشید سولنگی کے اختیارات دس روز کے لیے معطل کر دیے ہیں اور انہیں بطور ڈی جی کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جب بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تشکیل نہیں کی گئی تو ڈی جی ایس بی سی اے کیا اقدامات کریں گے۔
CP D-921 of 2022.Modified(1)(1)
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلڈنگ کی ملکیت سے متعلق کیس سول کورٹ میں زیر التواء ہے اور جب تک ملکیت کا فیصلہ نہیں ہو جاتا، ایس بی سی اے کو بلڈنگ گرانے سے روکا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔