اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) اور انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن کے تعاون سے "دوسری پولیس ایکسٹریم ہینڈ گن چیمپئن شپ” 6 ستمبر 2024 کو ایس ایس یو چوکنڈی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوگی۔
رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس، چہلم کی سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کا جائزہ
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اعلان کیا کہ چیمپئن شپ میں تین کیٹیگریز شامل ہیں: قانون نافذ کرنے والے اہلکار، سویلین، اور خواتین۔ ملک بھر سے شوٹرز اپنی متعلقہ کیٹیگریز میں حصہ لے سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس یو سویلینز، خواتین اور فورسز کے اہلکاروں کو شوٹنگ میں اپنی دلچسپی دکھانے کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے، اور شہریوں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ چیمپئن شپ سے پاکستان میں موجود شوٹنگ کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کا موقع ملے گا۔
چیمپئن شپ کے فاتحین کو نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا، جبکہ مقابلے IPSC، USPSA اور IDPA کے اصولوں کے مطابق ہوں گے۔
ایس ایس یو کی جانب سے اس شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد سندھ پولیس کے لیے باعث فخر ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ ایس ایس یو نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں سرگرم ہے بلکہ کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔