باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزاور خوارج کےدرمیان شدیدجھڑپ،5خوارج ہلاک،4زخمی

تشکر نیوز: پاک فوج نے افغانستان سے خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارجیوں کے ایک گروہ کی سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ شدید جھڑپ کے دوران 3 جوان وطن پر جان قربان کر گئے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا مختلف علاقوں کا دورہ، بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شہداء میں ضلع خیبر کے 36 سالہ نائیک عنایت خان، مانسہرہ کے 35 سالہ لانس نائیک عمر حیات اور پشاور کے وقار خان شامل ہیں، جنہوں نے خوارجیوں کا راستہ روکتے ہوئے اپنی جان نچھاور کی۔

 

 

پاک فوج نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے افغان سرزمین کو خوارجیوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ آئی ایس پی آر نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہیں اور جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

64 / 100

One thought on “باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزاور خوارج کےدرمیان شدیدجھڑپ،5خوارج ہلاک،4زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!