کراچی میں اینٹی کرپشن سرکل کی بڑی کارروائی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کی۔

رضویہ سوسائٹی: پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم غلام محمد کو کراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم بغیر لائسنس کے کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھا۔

 

خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 15,300 امریکی ڈالر اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ برآمد ہوا۔ ملزم برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

ترجمان ایف آئی اے

57 / 100

One thought on “کراچی میں اینٹی کرپشن سرکل کی بڑی کارروائی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!