رضویہ سوسائٹی: پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق رضویہ سوسائٹی کی حدود میں واقع جہانگیر آباد کے قریب پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ پولیس مقابلہ ٹمبر مارکیٹ ندی کنارے جہانگیر آباد میں تھانہ رضویہ سوسائٹی کی حدود میں پیش آیا۔

رضویہ سوسائٹی: پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

ملزمان جہانگیر آباد میں ڈکیتی کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ پولیس نے مشکوک جان کر انہیں رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈکیت زخمی حالت میں جبکہ تین دیگر ساتھی بلا ضرب گرفتار کرلیے گئے۔

زخمی ملزمان کی شناخت ایاز ولد عبدالمجید اور علی مراد ولد حسن کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد عرف اکو ولد منور، عبدالرب ولد بشیر احمد، اور جہانگیر ولد منیر احمد کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے تین عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، نقد رقم، اور دو عدد موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہیں۔ زخمی ملزمان کو ہسپتال جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان اور برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سنٹرل (ذیشان شفیق صدیقی) PPM, PSP

64 / 100

One thought on “رضویہ سوسائٹی: پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!