لیاقت آباد پولیس کی کارروائی، لڑائی میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  گزشتہ روز ہونے والی لڑائی میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو لیاقت آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ملزمان محمد سہیل ولد محمد تسنیم اور محمد آفاق ولد محمد وسیم کو لیاقت آباد کراچی کی اندرونی گلی میں مکان نمبر 5/122 کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے درمیان کچھ عرصے سے جائیداد کا مسئلہ چل رہا تھا۔

محمودآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 ٹی ٹی پسٹل 30 بور بمع 4 زندہ راؤنڈز، 2 عدد 30 بور کے خول، 1 عدد 9mm پسٹل بمع 4 زندہ راؤنڈز اور 3 عدد 9mm کے خول برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف درج مقدمات:

  1. مقدمہ نمبر 375/2024 بجرم دفعہ 324/34 تعزیرات پاکستان
  2. مقدمہ نمبر 376/2024 بجرم دفعہ A(i)23 سندھ آرمز ایکٹ
  3. مقدمہ نمبر 377/2024 بجرم دفعہ A(i)23 سندھ آرمز ایکٹ

 

 

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

54 / 100

One thought on “لیاقت آباد پولیس کی کارروائی، لڑائی میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!