تشکور نیوز رپورٹنگ،
فواد چوہدری کس نشان پر الیکشن لڑیں گے، فیصلہ بعد میں ہوگا، فیصل چوہدری
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے اپنے بیان میں کہا فواد الیکشن لڑیں گے، کس نشان پر الیکشن لڑیں گے ،فیصلہ بعد میں ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا فواد کس نشان پر الیلکشن لڑیں گے یہ سرپرائز ہے ابھی نہیں بتا سکتے۔
فیصل چوہدری نےفواد کی اہلیہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا حبا فواد پریشان ہیں پریشانی میں انہوں نے کوئی بات کی ہے،وہ میری بڑی بہن ہے گھر کے معاملات ہیں گھر میں حل کریں گے۔
اینٹی کرپشن عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت منظور کر لی
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے،
اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سابق وفاقی وزیر کی درخواست ضمانت منظور کی۔
اس سے قبل عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے فواد چوہدری کے خلاف 35 لاکھ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔