تشکر نیوز: کراچی کا پوش علاقہ گلستان جوہر بھی غیر قانونی تعمیرات سے محفوظ نہ رہ سکا۔ گلستان جوہر کے بلاک 15 اے پلاٹ نمبر 338، بلاک 1 پلاٹ نمبر سی 209، پلاٹ نمبر بی 11، اور بلاک 3 اے پلاٹ نمبر سی 37/1 اسکیم 36 میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں اور تمام قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 ملزمان گرفتار
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ بلڈرز بلا خوف و خطر غیر قانونی تعمیرات کر رہے ہیں اور ان کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ علاقہ مکین بے چینی سے منتظر ہیں کہ وزیر بلدیات سعید غنی اور ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کب اس معاملے پر ایکشن لیں گے۔


