وزیر داخلہ محسن کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی پر مشاورتی اجلاس کے دوران ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تشکر نیوز کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبوں میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ سیکیورٹی اداروں کی مشاورت سے ہو گا۔
محرم کے دوران سیکیورٹی پر مشاورتی اجلاس: جلوسوں، مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
ترجمان نے بتایا کہ مجالس، جلوسوں کی سخت سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کو سیکیورٹی کے ھوالے سے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرنے کو تیار ہے۔
وزارت داخلہ نے محرم الحرام میں ملک بھرمیں فوج تعیناتی کی منظوری دے دی
یاد رہے کہ 6 جولائی کو وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے محرم کے دوران 6 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تقریباً ایک ہفتے کے لیے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ بند کرنے کی صوبائی حکومتوں کی درخواست پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
8 جولائی کو محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاق نے صوبوں کی درخواست پر فوج کو بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔