سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نُرماگومیڈوف کو یقین دلایا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جاری جنگ رکوادیں گے۔
سوشل میڈیا پر ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق مکس مارش آرٹ خبیب نُرماگومیڈوف کے ساتھ ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق بات کی جارہی ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈینشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی 302 ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات سابق یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن سے ہوئی اور دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔
اگرانتخابات میں کامیاب ہوا تو غزہ جنگ رکوا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
خبیب نُرماگومیڈوف نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ’میں جانتا ہوں آپ فلسطین جنگ رکوادیں گے‘، جس پر سابق امریکی صدر نے انہیں جواب دیا ’اقتدار میں آنے کے بعد میں یہ جنگ رکوادوں گا۔‘
ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیلی حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت کی جانب سے تین مرحلوں پر مشتمل ایک معاہدے کی پیشکش کی تھی۔
کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
بائیڈن نے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں جنگ بندی اور حماس کے زیر قبضہ کچھ یرغمالیوں کی واپسی ہو گی جس کے بعد فریقین دوسرے مرحلے میں اپنی دشمنی کے خاتمے پر بات چیت کریں گے اور باقی زندہ بچ جانے والے یرغمال افراد کو رہا کیا جائے گا۔
بعد ازاں، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی اور مشیر نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے پیش کردہ منصوبے کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی منصوبہ اچھا نہیں ہے لیکن پھر بھی اسرائیل اسے قبول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ 31 مئی کو امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی گئی تھی جہاں نیویارک کی ایک عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 کے انتخابات سے قبل ایک پورن اسٹار کو خاموش کرنے کے لیے دی گئی ادائیگی کو چھپانے کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا تھا، 12 رکنی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام 34 الزامات میں مجرم قرار دے دیا تھا۔
جس کے رد عمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ وہ نیویارک کی جیوری کی طرف سے تاریخی سزا سنائے جانے کے بعد گھر میں یا جیل میں قید ہونا قبول کرلیں گے لیکن یہ عوام کے لیے یہ قبول کرنا مشکل ہوگا۔