کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے قذافی روڈ اورنگی ٹاؤن میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 5 ملزمان ابوبکر، محمد عثمان، محمد بادشاہ، دوست محمد اور عتیق الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 4 پستول اور 74 راؤنڈز برآمد ہوئے۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق، رینجرز اہلکاروں نے معمول کی اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی میں سوار ملزمان کی مشکوک حرکات دیکھ کر تلاشی لی، جس کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

’ویرات کوہلی اور روہت شرما نے بھارتی ٹیم کو مفلوج کردیا‘

گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

69 / 100

One thought on “کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!