دنیا کا بڑاجہاز ایم ایس سی اینا کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا۔
’تشکر نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کراچی بندرگاہ کے نجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہونے والا جہاز ایم ایس سی اینا 400 میٹر لمبا ہے۔
جہاز ایم ایس سی اینا 19 ہزار 638 کنٹینرز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔