تشکر نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ)کی جانب سے منشیات فروشی،اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی روک تھام کے لیے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مشترکہ مختلف کاروائیوں کے دوران کراچی کے علاقوں محمدی کالونی کیماڑی ٹاؤن، غوثیہ روڈ گلشن اقبال ٹاؤن اور انسپکٹر محمد فاضل شہید چیک پوسٹ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن اورایک عدد چھینی گئی مو ٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
کراچی میں منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی کاروائی، رینجرز اور پولیس نے 3 ملزمان گرفتار کرلیے
گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ ساما ن مز ید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔