سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

تشکر نیوز: ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے تمام بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر بلڈنگ انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران کسی بھی غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیراتی سرگرمیوں کی نشاندہی اور ان کو روکنے کے اقدامات کریں۔ انہونے جاری کردہ ایک سیکیولر میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی سرگرمیاں پائی جاتی ہیں تو انہیں روکنے اور منہدم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، تمام افسران ایک انڈرٹیکنگ بھی جمع کروانے کے پابند ہونگے کہ ان کے متعلقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر مجاز تعمیرات نہیں کی جا رہی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے تمام ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرز کو  غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے علاقوں میں کسی بھی غیر مجاز تعمیر کا پتہ چل جائے تو، ڈائریکٹرز کو ذمہ دار افسران کو ایس بی سی اے کے نفاذ اور نظم و ضبط کے قواعد کے تحت تادیبی کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل (SBCA) کو رپورٹ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا کہ یہ ہدایت تعمیراتی انڈسٹری کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے SBCA کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید پڑھے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے خلاف گھیرا تنگ

کمپلینٹ سیل کا قیام۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے عوامی شکایات کے حل اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ملنے والے شکایات کے پیش نظر کراچی کے تمام اضلاع میں کمپلینٹ سیل قائم کرتے ہوئے مختلف افسران کو کمپلینٹ سیل کا چارج دی دیا گیا۔

 

 

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود علی قریشی کو کمپلینٹ سیل  ڈسٹرکٹ سینٹرل کا چارج دے دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر معین الدین کو کیماڑی ، طاہر نعیم صدیقی سائوتھ، شیخ ارشد علی ویسٹ، بلڈنگ انسپیکٹر اسماء ایوب ضلع ایسٹ، فراح ایوب ضلع ملیر، جب کے حوریہ رشید کو ضلع کورنگی کے کمپلینٹ سیل کا چارج دے دیا گیا۔

64 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!