تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت قومی شاہراہوں پرامن و امان کی صورتحال اور پولیس تعیناتیوں سے متعلق اہم اجلاس۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں آئی جی نیشنل ہائی ویز/موٹر وے پولیس بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی حکومت قومی شاہراہوں کے تحفظ جیسے اقدامات میں انتہائی سنجیدہ ہے۔
محکمہ نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے 2600اہلکاروں کی بھرتی کرنے جارہا ہے۔ ریکروٹمنٹ کے لیئے کراچی,حیدرآباد,سکھر,لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں ٹیسٹ سینٹرز قائم کیئے جارہے ہیں۔ سندھ پولیس موٹروے میں بھرتی عمل کے دوران اپنے ٹریننگ سینٹرزاور سیکورٹی کے لیے نفری دے۔ گزشتہ ساڑھے تین ماہ میں زائدوزن لے جانے والی گاڑیوں کے خلاف65,543چالان، 246مقدمات درج اور 227گاڑیاں بندکی گئیں۔ سندھ پولیس مقدمات کے اندراج اور دیگراقدامات میں موٹرے پولیس کے ساتھ بھرپورتعاون کرتی ہے۔
زائدوزن اور بغیراجازت نامہ لے کرچلنے والی گاڑیاں وزن کروانے کے ڈر سے صوبائی شاہراہوں اوراندرون شہرکارخ کرتی ہیں۔ شاہراہیں اور سڑکیں بلاک کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت احتجاج کے لئے شاہراہیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبائی شاہراہوں اورسڑکوں پربغیراجازت نامہ اور زائدوزن لے کر آنے والی گاڑیوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں جائے۔ آئی جی سندھ کی ڈی آئی جی حیدرآباد ٹریفک ڈی آئی جی حیدرآباد ٹریفک بطورفوکل پرسن محکمہ نیشنل ہائے ویزاینڈموٹرویزسے مربوط روابط استوارکریں گے۔ آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،اور نواب شاہ ڈی آئی جی حیدرآباد ٹریفک کو پیٹرولنگ اور روک تھام کے لیے نفری اور گاڑیاں فراہم کریں۔ موٹرویزپولیس حکام سے رابطہ کے لئے ورکنگ گروپ بنایا جائے۔
سندھ پولیس اور موٹروے پولیس شاہراہوں پرمشترکہ گشت منصوبے بناکر عمل کریں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ موٹروے پولیس کو اہلکاروں کی بھرتی کے لیے ٹریننگ سینٹرکے قیام اور سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ قومی شاہراہوں پر قائم تمام کانٹوں (وزن اسٹیشنز) پر سندھ پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے بھی گفتگو۔
M9,N5 قومی شاہراہوں پر امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جرائم کے حالیہ واقعات کے تناظر میں پولیس ڈپلائمنٹ کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی حکمت عملی پرغورکیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی موٹرویز,ڈی آئی جی ٹریفک کراچی،ہیڈکواٹرزباالمشافہ جبکہ سکھر, لاڑکانہ,حیدرآباد,شہید بینظیرآباد کے ڈی آئی جیز زریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔