کراچی (تشکر نیوز) میئر کراچی / سی ای او واٹر کارپوریشن / جمیلہ پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین / دورہ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ رات گئے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین کا دورہ۔ دورے کے دوران ترجمان میئر برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو موجود تھے۔
میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن نے لائن کے مرمتی کام کا جائزہ لیا۔ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن 1836 میں بنا تھا۔ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی دوبارہ تعمیر نو کی جائے گی۔ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے لیے اسے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب آئندہ بجٹ میں نیا پمپنگ اسٹیشن بنانے کے لیے رقم منظور کروائی جائے گی۔ اولڈ سٹی ایریا کے سیوریج کے مسائل پر جلد قابو پا لیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن کو چیف انجینئر سیوریج نے مرمتی کام کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کی رائزنگ مین گزشتہ دس روز میں تین مرتبہ دھنس گئی ہے۔ چیف انجینئر سیوریج کی آگاہی
لائن دھنس کی اصل وجہ لائن اپنی لائیف مکمل کر چکی ہے۔ متاثرہ لائن کا دو مرتبہ مرمتی کام مکمل کرنے کے بعد لائن تیسری مرتبہ دھنس گئی ہے۔ سیوریج لائن کے متبادل حل کے لیے لائن کو لیاری ندی میں بائی پاس کیا جارہا ہے۔ سیوریج لائن کو بائی پاس کرنے کا مرمتی کام شروع کیا گیا ہے۔ مرمتی کام اگلے 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ بائی پاس لائن 120 فٹ لمبی اور 20 فٹ گہری ہے۔ لائن گہری ہونے کے باعث مرمتی کام میں دشواری ہو رہی ہے۔ رائزنگ مین کے اوپر پانی اور گیس کی لائنیں بھی موجود ہے جس کے باعث مرمتی کام میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رائزنگ مین کے دھنسنے کی وجہ سے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کے پمپس بار بار متاثر ہورہے ہیں۔ رائزنگ مین کے دھنسنے کی وجہ سے اولڈ سٹی ایریا، رام سوامی، رنچولائن، جمیلہ اسٹریٹ، کلاکوٹ، جینا آباد اور ملت نگر کے علاقے متاثر ہیں۔