کراچی(تشکرنیوز) کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ(اےایس او) نے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ جناب باسط مقصود عباسی صاحب کی ھدایات کی روشنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈپٹی کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اےایس او) محمد رضا نقوی کی زیر نگرانی کامیاب کارراوایوں میں (50 ملین) پانچ کروڑ روپے مالیت کی اشیاء اسمگلڈ کرنے کی کوششوں کو ناکام بناکر اسمگلڈ شدہ اشیاء تحویل میں لے کر ضبط کی ھیں جن کی تفصیل درج ذیل ھے 39205 کلو گرام مضر صحت اسمگلڈ چھالیہ 655 کلوگرام انڈین گٹکا32500۔کلو گرام پلاسٹک دانہ اسمگلنگ میں استعمال ھونے والی ایک بس اور 2 ٹرالر جن کی مالیت 3کروڑ ضبط کی ھیں
اسمگلڈ شدہ اشیاء اور ضبط کی گئی بس اور ٹرالرز کی کل مالیت 8 کروڑ روپے ھے اس کے علاوہ 20 لاکھ روپے مالیت کی 12500 کلو گرام چینی بلوچستان اسمگلڈ کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ھے ضبط شدہ اشیاء کو کسٹمز ویئر ہاؤس منتقل کیا گیا ھے ۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لی گئی ہے مزید تفتیش جاری ھے