تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
کراچی(رپورٹ فراز حسین) کراچی کے ناظم آباد کے علاقے اورنگ آباد میں غیر قانونی تعمیرات زور و شور سے جاری پلاٹ نمبر B/47 نزد اشاعت القرآن اسکول گراؤنڈ پر بلڈر شعیب اور خالد اور فیصل محمود نامی شخص نے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی
ہوئی ہے جہاں غیر قانونی تعمیرات کے دعوے کۓ جا رہے ہیں وہیں ان افراد نے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہے اور اہل محلہ کو حراساں کر رہے ہیں جہاں ناقص میٹیریل امکان استعمال اور بنا نقشے تعمیر جاری ہے جو کہ ملٹی یونٹس کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے اور تمام بلدیاتی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔جہاں وزیر بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے دعوے کر رہے ہیں وہیں کراچی کا کونا کونا غیر قانونی تعمیرات سے بھرا جا رہا ہے اور کوئی روکنے والا نہیں ہے اہل محلہ اس غیر قانونی تعمیرات کی درخواست بھی جمع کروا چکا ہے ہماری وزیر اعلی سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے گزارش ہے براۓ مہربانی عوام کو ان بلڈر مافیا سے محفوظ کرکے اس غیر قانونی تعمیرات پر جلد از جلد ایکشن لیا جاۓ۔