سکھر: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے زیر اہتمام اسلامی اسکالرز کنونشن کا آغاز ہو گیا، جس میں سندھ بھر سے علماء، خطباء، مبلغین اور ثناء خواں بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
عید کے بعد سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، موٹروے پولیس کی اہم ہدایات جاری
کنونشن امنِ عالم اجتماع 2027 کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد، دینی تشخص کے فروغ اور عالمی سطح پر امن کا پیغام اجاگر کرنا ہے۔
کنونشن میں جے یو آئی سندھ کی صوبائی مجلس عاملہ اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بھی شریک ہیں۔ شرکاء نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے اور ملک میں امن، استحکام اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق کنونشن میں دینی مدارس کے کردار، اتحادِ امت اور اسلامی اقدار کے فروغ پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے جبکہ علماء کو آئندہ مہم کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جے یو آئی سندھ کے مطابق امنِ عالم اجتماع 2027 امت مسلمہ کے اتحاد اور امن کا پیغام لے کر آئے گا اور اسے تاریخ ساز بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
کنونشن سے مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو خطاب کریں گے۔
