جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام “قربانی برائے مستحقین 2026” کے سلسلے میں ایک باوقار اور روح پرور تقریب ہاؤس آف جے ڈی سی، بلاک 20 فیڈرل بی ایریا کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مذہبی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کا امکان، سبی اور تربت میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا
تقریب کا مقصد مستحق اور نادار افراد تک قربانی کا گوشت باعزت انداز میں پہنچانا اور سنتِ ابراہیمیؑ کے پیغام کو فروغ دینا تھا۔
اس موقع پر سماجی شخصیت علی شیخانی نے کہا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ ایثار، محبت اور انسانیت کی خدمت کا عملی درس ہے۔ انہوں نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کی اپیل کی۔
جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ ادارے کا مقصد مستحقین کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے انہیں خوشیوں میں شریک کرنا ہے، اور عوامی اعتماد کے ساتھ فلاحی مشن جاری ہے۔
مذہبی اسکالر علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ قربانی سنتِ ابراہیمیؑ ہے جو اخلاص اور صبر کا درس دیتی ہے، جبکہ علامہ فیروز الدین رحمانی نے کہا کہ فلاحی ادارے معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور جے ڈی سی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
تقریب میں مختلف مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہا۔
