کراچی میں شدید گرمی اور نمی کا راج، آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ حبس کی شدت بھی برقرار رہے گی۔

سکھر: جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام اسلامی اسکالرز کنونشن کا آغاز، امنِ عالم اجتماع 2027 کی تیاریوں پر مشاورت

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس وقت موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنوب مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم حبس کے باعث شہریوں کو زیادہ گرمی محسوس ہو رہی ہے۔

One thought on “کراچی میں شدید گرمی اور نمی کا راج، آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!