منگھوپیر پولیس کی کارروائی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 35 افراد گرفتار

نگھوپیر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔
جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام “قربانی برائے مستحقین 2026” اجتماع، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے حب کینال اور نہر میں نہانے پر 5 مئی سے 4 جون تک پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار نے کارروائی کرتے ہوئے نہر میں نہانے والے شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے 35 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس ایچ او راجا ذوالفقار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نہر کی جانب جانے اور نہانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے، جبکہ کمشنر کراچی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!