کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ اور جنوبی بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
معرکہ حق: سربیا کے صدر کا بھارتی S-400 نظام کے ریڈار کو نشانہ بننے سے متعلق مؤقف سامنے آگیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دوپہر کے بعد کشمیر، خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی، جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق شہید بینظیر آباد اور نوکنڈی میں 47، سکھر میں 43، حیدرآباد، ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ اسی طرح ملتان میں 39، پشاور اور مظفرآباد میں 38، کراچی میں 37، کوئٹہ میں 36، گلگت میں 35، اسلام آباد میں 33 جبکہ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
