آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر غیرقانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا پیٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا۔
پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام، عالمی سطح پر اسلام آباد کا سفارتی کردار مضبوط: الجزیرہ
اوگرا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کارروائی حب کے علاقے میں کی گئی، جہاں پیٹرولیم مصنوعات کو غیرقانونی طور پر ایک آئل ڈپو میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ مذکورہ نجی آئل ڈپو بغیر قانونی اجازت کے کام کر رہا تھا اور اس کے پاس اوگرا کا لائسنس اور وزارتِ دفاع کا لازمی این او سی بھی موجود نہیں تھا۔
اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کے دوران غیرقانونی ذخیرہ شدہ پیٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے کر آئل ڈپو کو سیل کر دیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق غیرقانونی پیٹرولیم کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
