حیدرآباد میں کسٹمز انفورسمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ، مضرِ صحت اور اسمگل شدہ اشیاء تلف کر دیں۔
امریکا کی ایران کے مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں، 19 جہاز بھی شامل
کسٹم حکام کے مطابق 20 کنٹینرز میں موجود 211 لاٹس کو تلف کیا گیا جبکہ ضبط شدہ سامان کی مجموعی مالیت ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔
Dr. Nasir Khan نے بتایا کہ تلف کی جانے والی اشیاء میں مضرِ صحت اور ممنوعہ سامان شامل تھا جو عوامی صحت کیلئے سنگین خطرہ بن سکتا تھا۔
حکام کے مطابق حیدرآباد اور Sukkur کے گوداموں میں موجود ضبط شدہ سامان کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تلف کیا گیا۔
کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے جدید طریقوں سے نمٹنے کیلئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے جبکہ اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
حکام نے واضح کیا کہ غیر قانونی تجارت، مضر صحت اشیاء اور اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔
