کراچی: ٹریفک ضلع سینٹرل میں ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب، خدمات کو خراجِ تحسین

کراچی: ٹریفک ضلع سینٹرل میں ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کراچی: چیف آف دی نیول اسٹاف کی زیر صدارت پاک بحریہ کے افسران و جوانوں میں عسکری اعزازات تقسیم

تقریب میں دیگر افسران بھی شریک ہوئے، جہاں ریٹائر ہونے والے افسران کی محکمہ ٹریفک پولیس کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائر ہونے والوں میں ڈی ایس پی لیاقت آباد شبیر میمن، ڈی ایس پی دلدار مہر، ایس او عزیز آباد عادل خان، ایس او نارتھ ناظم آباد سلمان اور ایس او گلبرگ شہنواز شامل ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے افسران کی دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈز دیے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو محکمہ ٹریفک پولیس کے لیے قابلِ فخر قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!