امریکا کی ایران کے مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں، 19 جہاز بھی شامل

United States نے Iran کے مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایران جنگ پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس کے سخت سوالات، امریکی کمانڈر لاجواب

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت ایران سے منسلک متعدد شخصیات، کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس اور 19 بحری جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے اُس خفیہ مالیاتی اور غیر قانونی شپنگ نظام کو نشانہ بنانا ہے جس کے ذریعے تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت سے سالانہ اربوں ڈالر منتقل کیے جاتے ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے ذریعے ایران کی مالیاتی سرگرمیوں اور عالمی سطح پر اس کے شپنگ نیٹ ورک کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب United States نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” کے 4 ارکان پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

2 thoughts on “امریکا کی ایران کے مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں، 19 جہاز بھی شامل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!