کراچی میں ہیوی ٹریفک کے لیے جدید ٹرمینل بنانے کا فیصلہ، ای وی ٹیکسی اور 500 نئی بسوں کی منظوری

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں ٹرکوں، ٹرالرز اور ہیوی لوڈنگ گاڑیوں کے لیے شہر سے باہر جدید ٹرمینل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ کراچی پورٹ کو نادرن بائی پاس پر مجوزہ ہیوی وہیکلز ٹرمینل سے ملانے کے لیے خصوصی ٹریک بھی تعمیر کیا جائے گا۔

امریکا کی ایران کے مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں، 19 جہاز بھی شامل

سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے بورڈ اجلاس میں شہری ٹرانسپورٹ، ای وی گاڑیوں، بسوں اور انفرااسٹرکچر سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے سلیم اللہ اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نادرن بائی پاس پر جدید ہیوی وہیکلز ٹرمینل قائم کیا جائے گا، جبکہ پورٹ سے ٹرمینل تک خصوصی ہیوی وہیکل ٹریک بھی تعمیر ہوگا، جس سے شہر میں بھاری ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی اور ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری آئے گی۔

بورڈ اجلاس میں کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس جلد شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ منصوبے کی فنانشل ایویلیوایشن رواں ماہ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں کراچی کے لیے 50 نئی ڈبل ڈیکر بسیں خریدنے کی منظوری دی گئی۔ شرجیل میمن کے مطابق ہر ڈبل ڈیکر بس میں 126 مسافروں کی گنجائش ہوگی، جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کے دباؤ میں کمی آئے گی۔

خواتین کے لیے مزید 500 پنک ای وی اسکوٹیز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جبکہ 22 مئی کو حیدرآباد میں خواتین میں پنک ای وی اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پنک ای وی اسکوٹی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 500 ای وی بسیں خریدنے کی منظوری بھی دی گئی، جن میں سے 450 بسیں کراچی کے 25 روٹس جبکہ 50 بسیں حیدرآباد کے 5 روٹس پر چلائی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ ای وی گاڑیوں کے لیے صوبے بھر میں 5 جدید ڈیپوز قائم کیے جائیں گے، جن میں 4 کراچی اور ایک حیدرآباد میں تعمیر کیا جائے گا، جبکہ ای وی بسوں کے اگلے مرحلے کا آغاز سکھر سے کیا جائے گا۔

اجلاس میں حیدرآباد میں مولیٰ علیؑ کے قدم گاہ کے قریب ایک منزلہ پارکنگ پلازہ تعمیر کرنے اور آئندہ تمام ٹریفک سگنلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

One thought on “کراچی میں ہیوی ٹریفک کے لیے جدید ٹرمینل بنانے کا فیصلہ، ای وی ٹیکسی اور 500 نئی بسوں کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!