انمول عرف پنکی کا منشیات نیٹ ورک بے نقاب، معروف آن لائن برانڈ کے نام پر آئس سپلائی کرنے کا انکشاف

کراچی: کوکین کوئین کے نام سے مشہور انمول عرف پنکی کے مبینہ منشیات نیٹ ورک سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق شہر کے پوش علاقوں میں آن لائن ڈلیوری سروسز کے ذریعے منشیات فروخت کی جاتی تھی۔

سمن آباد میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق منشیات فروش نیٹ ورک غیر قانونی طور پر ایک معروف آن لائن شاپنگ برانڈ کا نام استعمال کرکے آئس اور دیگر منشیات مختلف علاقوں تک پہنچاتا رہا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈلیوری رائیڈرز کو اکثر اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا تھا کہ پارسل میں منشیات موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک صارف نے چند ماہ قبل خفیہ طور پر ایسی ہی ایک ڈلیوری کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی تھی، جس میں رائیڈر کو پارسل دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر پارسل کھولنے پر آئس سے بھرا پیکٹ بھی سامنے آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیڈر نے معمول کے مطابق صرف ڈلیوری چارجز وصول کیے جبکہ اصل سامان سے لاعلم رہا۔ تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ نیٹ ورک جدید آن لائن ذرائع اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے خریداروں سے رابطہ کرتا تھا۔

واضح رہے کہ جاوید عالم اوڈھو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ انمول عرف پنکی کیس میں کئی اہم نام سامنے آئے ہیں اور منشیات خریدنے اور سپلائی کرنے والے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے اس نیٹ ورک کے مالی معاملات، آن لائن سرگرمیوں اور مبینہ سہولت کاروں کی بھی چھان بین کر رہے ہیں۔

One thought on “انمول عرف پنکی کا منشیات نیٹ ورک بے نقاب، معروف آن لائن برانڈ کے نام پر آئس سپلائی کرنے کا انکشاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!