شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین

شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیکلٹی اور زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی، دفاع وطن اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

سندھ حکومت آئندہ ای وی بسیں چلائے گی، گرین لائن کے یومیہ مسافر 95 ہزار تک پہنچ گئے: شرجیل میمن

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ قومی خودمختاری، امن اور استحکام کے تحفظ کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل تیاریوں اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے وطن عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان آرمی نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر اپنی پیشہ ورانہ برتری ثابت کی۔ وزیراعظم نے عاصم منیر کی قیادت میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے عسکری قیادت اور جوانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ مؤقف کو تسلیم کیا ہے جبکہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن “غضب للحق” پوری قوت، عزم اور قومی یکجہتی کے ساتھ جاری رہے گا اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

One thought on “شہباز شریف کا کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ، افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!