سمن آباد میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

کراچی: سمن آباد پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پنکی کیس میں کئی معتبر نام سامنے آئے، منشیات فروشوں کو نہیں بخشیں گے: آئی جی سندھ

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر تھانہ سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایف بی ایریا بلاک 17 میں دوا ہیلتھ کیئر اسپتال کے قریب واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گودام سے بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کیا گیا، جس میں 20 پیکٹ سفینہ، 50 پیکٹ اداب اور 74 ڈنڈے نان کسٹم پیڈ سگریٹس شامل ہیں۔

پولیس نے موقع پر موجود دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت اقبال عبداللہ اور محمد سہیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

برآمد شدہ سامان کو دفعہ 550 ضابطہ فوجداری کے تحت قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزمان کو دفعہ 54 کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کے کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

One thought on “سمن آباد میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!