چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگشی میں 5.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلہ لیوژو شہر کے لیونان ضلع میں محسوس کیا گیا، جہاں اس کا مرکز زیر زمین 8 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
خیبر پختونخوا کا سی این جی گیس بحران، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وزیراعظم سے فوری حل کا مطالبہ
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے باعث کم از کم 13 عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ متعدد رہائشی مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لیونان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ زلزلے کے بعد ایک شخص کے لاپتا ہونے جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
چینی حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ ممکنہ طور پر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا سکے۔
