گورنر ہاؤس سندھ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور ڈیجیٹل حب بنے گا، نہال ہاشمی

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس میں جاری وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی مختلف کلاسز کا دورہ کیا اور نوجوانوں کو فراہم کی جانے والی جدید آئی ٹی و ڈیجیٹل تربیت کا جائزہ لیا۔
ایم نائن موٹروے حادثے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، آئی جی سندھ کی ورثاء سے تعزیت

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل سہولیات کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل، مضبوط معیشت اور ترقی کی اصل طاقت ہیں جبکہ ان کا اعتماد، جذبہ اور توانائی ملک کے بہتر مستقبل کی نوید ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں گورنر ہاؤس میں جاری تمام کورسز کامیابی سے مکمل کرائے جائیں گے اور کامیاب طلبہ کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت باقاعدہ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو 25 بلین ڈالر تک لے جانا ہے اور یہ ہدف نوجوانوں کی مہارت، صلاحیت اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستگی کے ذریعے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل یوتھ حب سے بھرپور استفادہ کریں، جدید ہنر سیکھیں اور ملازمتوں کے منتظر رہنے کے بجائے اپنے اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی کمپنیاں قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان ہی کل پاکستان کی قیادت، معیشت اور ٹیکنالوجی کا مستقبل سنبھالیں گے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فہد شفیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت گورنر ہاؤس سندھ سے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ 22 مختلف شعبوں میں جدید اور معیاری تربیت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اسکیم، اسکالرشپس، بزنس لون اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔

One thought on “گورنر ہاؤس سندھ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی اور ڈیجیٹل حب بنے گا، نہال ہاشمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!