خیبر پختونخوا کا سی این جی گیس بحران، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وزیراعظم سے فوری حل کا مطالبہ

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی کی بندش کا مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میٹرک بورڈ میں انتظامی بحران، نتائج میں تاخیر کا خدشہ پیدا

خط میں وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ خیبر پختونخوا تقریباً 494 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے جبکہ صوبے کے سی این جی سیکٹر کو صرف 36 سے 40 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو اس کے استعمال کا پہلا حق حاصل ہے، لہٰذا خیبر پختونخوا کو اس آئینی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

سہیل آفریدی نے خط میں مزید کہا کہ پشاور ہائی کورٹ بھی سی این جی اسٹیشنز کی بندش کو غیر منصفانہ قرار دے چکی ہے، تاہم اس کے باوجود گیس کی فراہمی متاثر ہے جس کے باعث صوبے میں معاشی و سماجی مسائل بڑھ رہے ہیں اور ہزاروں افراد کے روزگار کو خطرہ لاحق ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے مشترکہ مفادات کونسل (CCI) کا اجلاس فوری بلانے کی بھی درخواست کی تاکہ معاملے کا آئینی و منصفانہ حل نکالا جا سکے۔

One thought on “خیبر پختونخوا کا سی این جی گیس بحران، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا وزیراعظم سے فوری حل کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!