کراچی میں منشیات و گٹکا ماوا کے خلاف بڑی کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل ویسٹ زون پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر منشیات، گٹکا ماوا اور شراب فروش عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود سے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گلشنِ معمار میں موبائل ٹاور میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی کارروائی جاری

تھانہ لیاقت آباد
لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عثمان بندانی ولد جلال الدین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 315/2026 بجرم دفعہ 9(1)3(c) درج کرکے مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد ڈویژن کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ رضویہ سوسائٹی
رضویہ سوسائٹی پولیس نے دو منشیات فروشوں گل ولی ولد مہر علی اور شفیق ولد رفیق کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 22 منی پیکٹ آئس برآمد ہوئے، جن کے خلاف مقدمہ نمبر 193/2026 درج کرلیا گیا۔

تھانہ نیو کراچی
نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے IR لسٹڈ اور اے کیٹیگری نارکوٹکس لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم شکیل عرف حقلہ ولد نفیس کو گرفتار کیا۔ ملزم سے 505 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تھانہ تیموریہ
تیموریہ پولیس نے پٹرولنگ کے دوران منشیات فروش محبوب ولد رمضان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تھانہ عزیز آباد
عزیز آباد پولیس نے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اے کیٹیگری لسٹڈ ملزم یوسف عرف راؤ ولد غفور مسیح کو گرفتار کیا، جس سے شراب کی چار بوتلیں برآمد ہوئیں۔

تھانہ بلال کالونی
بلال کالونی پولیس نے ملزم دانیال ولد رئیس کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 20 عدد گٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ منشیات فروش نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!