سپر ہائی وے پر افسوسناک حادثہ، ڈمپر کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے پر چکوال پمپ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس موبائل کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی۔

کراچی میں بڑی کارروائی، کالعدم سندھودیش ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

حادثے کے نتیجے میں پولیس جوان واجد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ سب انسپکٹر صاحب داد سولنگی بھی دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کرگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ڈمپر حیدرآباد سے کراچی آرہا تھا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں موٹر وے پولیس کے اعلیٰ افسران اور مقامی پولیس بھی شریک رہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2026 05 18 at 9.59.49 AM 2 WhatsApp Image 2026 05 18 at 9.59.49 AM WhatsApp Image 2026 05 18 at 9.59.50 AM

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!