کراچی سینٹرل پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور موٹر سائیکل لفٹر سمیت متعدد ملزمان گرفتار

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر سینٹرل پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری، غیر قانونی اسلحہ، قحبہ خانہ چلانے اور شراب نوشی میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

امریکا نے چین سے ایران پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر یاسر ولد اکبر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KHE-9097 سپر پاور 70cc برآمد کی گئی۔ ملزم کو سرسید گرلز کالج ناظم آباد نمبر 1 کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے قحبہ خانہ چلانے میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں نبیلہ عرف بیلا، نائلہ، کرن، عائشہ، ثانیہ، محمد ندیم، قاسم، جاوید اور نعمان شامل ہیں۔

اسی تھانے کی ایک اور کارروائی میں آئی آر لسٹڈ منشیات فروش جمیل عرف سبزی والا کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 505 گرام چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ جبکہ تیسری کارروائی میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والے عباس علی کو گرفتار کرکے سلنڈر اور نقدی تحویل میں لے لی گئی۔

تھانہ گبول ٹاؤن پولیس نے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم فہیم ولد سراج دین کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری شدہ موبائل فون برآمد کرلیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں منشیات فروش فیضان ولد عبدالغفور کو 65 گرام بھنگ سمیت گرفتار کیا گیا۔

تھانہ سمن آباد پولیس نے دورانِ پٹرولنگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم سرفراز معراج کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول اور 5 زندہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سابقہ جرائم کا عادی ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

تھانہ شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب نوشی میں ملوث دو ملزمان نوید اور محمد احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو بوتل شراب برآمد کرلی۔

دوسری جانب تھانہ نیو کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فرحان عرف عارف شاہ کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی۔

فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے دورانِ گشت ایک مشکوک ٹویوٹا ہائلکس ریوو گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس میں سوار نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ پولیس کیپ پہن کر اسلحے کی نمائش کررہا تھا۔ ملزم سعد اللہ ولد شاہ حسین لائسنس پیش نہ کرسکا، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے رائفل، گولیاں، پولیس کیپ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

One thought on “کراچی سینٹرل پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروش اور موٹر سائیکل لفٹر سمیت متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!