کراچی: انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ Javed Alam Odho وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (FPCCI) کے مرکزی دفتر پہنچے جہاں تاجر برادری نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
کراچی میں شدید گرمی کے دوران گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ، شہریوں کی زندگی اجیرن
تقریب میں پیٹرن اِن چیف ایس ایم تنویر، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب مگوں سمیت مختلف تاجر رہنماؤں، خواتین تاجروں، پولیس افسران اور ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران تاجر برادری نے سندھ، بالخصوص کچے کے علاقوں میں امن و امان کے قیام، ہائی ویز کی سیکیورٹی اور اسٹریٹ کرائم میں کمی پر سندھ پولیس کے اقدامات کو سراہا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ماضی میں جن علاقوں کو خطرناک سمجھا جاتا تھا وہاں اب سفر محفوظ ہو چکا ہے۔
تاجر نمائندوں کے مطابق “کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیوں کے بعد ہائی ویز محفوظ ہو گئی ہیں”، جبکہ کراچی سمیت بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے منشیات کے خلاف اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان ہمیشہ قریبی تعاون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے بغیر صنعتی اور کاروباری ترقی ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے جرائم کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ہے، جس کے بعد نو گو ایریاز کا خاتمہ اور ریاستی عملداری کا قیام ممکن ہوا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے اور ہزاروں جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے منشیات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بحالی اور علاج کو بھی ضروری قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں اسمارٹ سسٹم، سیف سٹی پروجیکٹ اور 40 ہزار سے زائد کیمروں کی تنصیب سے کرائم کنٹرول میں بہتری آئی ہے۔
تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ نے تاجر فوکل پرسنز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

