اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو آئرن ڈوم دفاعی نظام فراہم کیا تھا۔
بجلی صارفین سے 3 سال میں 1906 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولی کا انکشاف
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہکابی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پر گفتگو کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مسلسل بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای ابراہیمی معاہدوں کا ایک اہم فریق ہے اور اسی تعاون کے تحت اسرائیل نے ایران جنگ کے دوران آئرن ڈوم سسٹم اور اسے چلانے کے لیے عملہ بھی فراہم کیا۔
واضح رہے کہ ابراہیمی معاہدے 2020 میں طے پائے تھے جن کے تحت متحدہ عرب امارات سمیت بعض عرب ممالک نے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔
