وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا ٹیلیفونک رابطہ، دہشت گردی کی مذمت اور خطے میں قیام امن پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے بندرعباس دھماکے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں اہم انٹرویو: چین سے 1.4 ارب ڈالر کی درخواست اور پانڈا بانڈز کے اجرا کی امید

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے ایران کے تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے اور ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور ہماری قربانیاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو بھارت کی اشتعال انگیزیوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی قسم کی دہشت گردی یا اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی "غیر جانبدارانہ اور شفاف” تحقیقات میں تعاون کی پیشکش بھی کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تعزیت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورۂ تہران کی دعوت دی، جسے وزیراعظم نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے ایرانی صدر کو بھی دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!