...

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

عمان میں جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ بھارت کے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے ابتدائی 5 وکٹیں صرف 61 رنز پر گنوا دیں۔ اس کے بعد چھٹی وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد رنز بن چکے ہیں۔

ارجن راجپوت کی سنچری، پاکستانی بولرز کی 9 وکٹیں

بھارت کی جانب سے ارجن راجپوت نے سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ کوئی دوسرا بھارتی بیٹر نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

دونوں ٹیمیں گروپ اے کے ابتدائی میچ جیت چکی ہیں

انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔ گروپ بی میں افغانستان اپنے 3 میں سے 2 میچز جیت چکا ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ اے اور گروپ بی سے 2، 2 ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔

One thought on “انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری”

  1. Wonderful items from you, man. I’ve be aware your stuff prior
    to and you are just extremely great. I actually like
    what you have obtained right here, certainly like what you’re stating and the way in which wherein you say it.
    You’re making it enjoyable and you still take care of to stay it wise.
    I cant wait to learn far more from you. This is really a terrific
    web site.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.