میٹ ہینری کی تباہ کن بولنگ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 244 رنز سے ہرا دیا

ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 244 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیوی اوپنرز نے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے اچھا آغاز فراہم کیا۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ تاہم ول ینگ کی 125 رنز کی اننگز اور ٹم سائیفرٹ کے 58 رنز نے ٹیم کو 333 رنز تک پہنچا دیا۔

بھارت کی جانب سے عاقب نبی، گرنور برار اور اکشر پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور نمن دھیر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میٹ ہینری نے بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کردی

334 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔

میٹ ہینری نے روہت شرما، ویرات کوہلی اور کپتان شریاس ایئر کو صفر پر آؤٹ کردیا۔ اس ابتدائی حملے کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی۔

بھارتی ٹیم صرف 89 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فشر نے 3 جبکہ کائل جیمیسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پانچ میچز کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!