...

سکھر: سندھ اسپیشل گیمز 2026 کے دوسرے روز مختلف مقابلے

سیکنڈ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کے دوسرے روز اسپورٹس کلب سکھر میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ سندھ بھر سے خصوصی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ مقابلے وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایت پر منعقد کیے گئے۔ سندھ حکومت اور محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان نے ان کا اہتمام کیا۔

100 میٹر دوڑ اور وہیل چیئر ریس

ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق انڈر 15 کی 100 میٹر دوڑ میں جگنات نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا تعلق جی ایس آر ڈی گھوٹکی سے ہے۔ محسن منگلو نے دوسری اور ذوالفقار نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انڈر 12 دوڑ میں راجہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد ماس دوسرے اور محمد سراج تیسرے نمبر پر رہے۔

گرلز دوڑ میں کائنات نے پہلی، ماروی نے دوسری اور شہناز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

100 میٹر وہیل چیئر ریس میں عبدالرؤف نے پہلی اور محمد صداقت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز وہیل چیئر ریس میں فوزیہ پہلے اور آصفہ دوسرے نمبر پر رہیں۔

ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس اور شطرنج

ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر محمد اخلاق میمن کے مطابق ٹگ آف وار میں لاڑکانہ نے پہلی اور خیرپور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس بوائز مقابلوں میں محمد سلمان پہلے اور محسن منگلو دوسرے نمبر پر رہے۔ گرلز مقابلوں میں طوبہ نے پہلی اور روسہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

شطرنج کے خواتین مقابلوں میں تحرین نے پہلی اور فوزیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ بوائز مقابلوں میں سراج لاشاری پہلے اور نقیب احمد میرانی دوسرے نمبر پر رہے۔

خصوصی بچوں کے گلوکاری مقابلے بھی منعقد

ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق گیمز کے دوسرے روز 12 خصوصی بچوں کے لیے گلوکاری کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

سیکنڈ سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب کل صبح 10 بجے منعقد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.