ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 11.21 فیصد رہی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ایک ہفتے میں کون سی اشیا مہنگی ہوئیں؟
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 12.06 فیصد مہنگے ہوئے۔ انڈوں کی قیمت میں 5.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آلو 2.42 فیصد، لہسن 1.76 فیصد اور مرغی 1.32 فیصد مہنگی ہوئی۔ آٹے کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا۔ دال مسور بھی 0.64 فیصد مہنگی ہوئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران پٹرول 7.42 فیصد سستا ہوا۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 6.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیاز 1.70 فیصد اور کیلے 1.03 فیصد سستے ہوئے۔ چینی کی قیمت میں 0.43 فیصد کمی ہوئی۔ دودھ پاؤڈر اور دال مونگ بھی معمولی سستی ہوئیں۔
سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی سب سے زیادہ مہنگی
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں سب سے زیادہ 111.35 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹماٹر 78.94 فیصد اور بجلی کے نرخ 52.38 فیصد مہنگے ہوئے۔ آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح ڈیزل 30.77 فیصد اور پٹرول 26.23 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال کے دوران پیاز 19.67 فیصد، مٹن 14.67 فیصد، بیف 11.30 فیصد اور مرغی 10.98 فیصد مہنگی ہوئی۔
سالانہ بنیادوں پر کون سی اشیا سستی ہوئیں؟
رپورٹ کے مطابق بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی بھی ہوئی۔
آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔
Hmm it appears like your site ate my first comment (it was super long) so I guess I’ll just
sum it up what I wrote and say, I’m thoroughly enjoying your blog.
I too am an aspiring blog writer but I’m still new to everything.
Do you have any suggestions for newbie blog writers? I’d genuinely appreciate it.
Does your blog have a contact page? I’m having problems
locating it but, I’d like to send you an e-mail. I’ve got some ideas for your blog you might be interested in hearing.
Either way, great blog and I look forward to seeing it expand over time.