وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں اہم انٹرویو: چین سے 1.4 ارب ڈالر کی درخواست اور پانڈا بانڈز کے اجرا کی امید

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر (10 ارب یوان) کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان رواں سال کے آخر تک چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں "پانڈا بانڈز” کا اجرا کر دے گا۔

سینٹرل: رضویہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات

انہوں نے مزید کہا کہ پانڈا بانڈز کے حوالے سے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدور سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت ایک نیا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ مئی کے اوائل میں 1.3 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے گا۔ اس کے علاوہ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی جلد دستخط کی امید ہے، جس کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے معیشت کے استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس تناؤ کے اقتصادی اثرات معمولی ہوں گے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات پہلے ہی محدود ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت محض 1.2 ارب ڈالر رہی۔

معاشی ترقی کے حوالے سے وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو تقریباً 3 فیصد رہنے کی توقع ہے، جب کہ آئندہ مالی سال میں یہ شرح 4 سے 5 فیصد اور مستقبل میں 6 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔

One thought on “وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں اہم انٹرویو: چین سے 1.4 ارب ڈالر کی درخواست اور پانڈا بانڈز کے اجرا کی امید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!