کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر یہ کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری، 4 منشیات فروش، ایک گٹکا ماوا فروش اور ایک مبینہ اسٹریٹ کرمنل شامل ہیں۔

ان کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان، 3 جواری اور 2 شراب فروش بھی گرفتار کیے گئے۔

حیدری مارکیٹ پولیس کی کارروائیاں

حیدری مارکیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم سجاد حسین ولد حافظ مرید حسین کو گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 317/2025 درج ہے۔

پولیس نے منشیات فروش علیم احمد قریشی ولد شکیل احمد قریشی کو بھی گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس کے خلاف مقدمہ نمبر 456/2026 نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9(2)3 کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا عزیزآباد اور لیاقت آباد تھانوں میں بھی سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔

عزیزآباد پولیس کی چار کارروائیاں

عزیزآباد پولیس نے گٹکا ماوا فروش مقیم ولد سلیم الدین وارثی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 390 پیکٹ گٹکا ماوا اور 700 روپے برآمد ہوئے۔

اس کے خلاف مقدمہ نمبر 701/2026 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس نے آئس فروش طحہٰ عرف علی ولد حامد کو بھی گرفتار کیا۔ اس کے قبضے سے 56 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 699/2026 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں مبینہ اسٹریٹ کرمنل عبادت شاہ ولد غلام شبیر کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے 30 بور پستول، 2 راؤنڈز، ویوو Y20 موبائل فون اور 200 روپے برآمد ہوئے۔

برآمد شدہ موبائل فون مقدمہ نمبر 348/2026 میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 700/2026 سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

عزیزآباد پولیس نے 12 نومبر کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم وحید احمد ولد علی بخش کو بھی گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقدمہ نمبر 147/2025 میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302 اور 34 کے تحت مطلوب تھا۔

گبول ٹاؤن پولیس نے آئس فروش گرفتار کرلیا

گبول ٹاؤن پولیس نے محمد حسین عرف داؤ ولد اللہ رکھا کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 24 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس کے خلاف مقدمہ نمبر 198/2026 کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف نیو کراچی تھانے میں بھی منشیات کے تین مقدمات درج ہیں۔

گلبہار میں اسلحہ اور شراب برآمد

گلبہار پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزمان نعیم ولد خدا بخش اور ارشاد ولد امان اللہ کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے دو پلاسٹک پستول اور 100 روپے برآمد ہوئے۔

دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ ان کے سابقہ ریکارڈ کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

گلبہار پولیس نے 11 نومبر کو شراب کی مبینہ غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث دو افراد کو بھی گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان شہباز عرف اسد ولد نعیم اور نصیر الدین ولد اللہ رکھا ہیں۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے شراب کی دو، دو بوتلیں برآمد کیں۔ ان کے خلاف مقدمہ نمبر 409/2026 درج کیا گیا۔

سپر مارکیٹ پولیس نے تین جواری گرفتار کرلیے

سوشل میڈیا پر فش گیم جوئے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کی۔

پولیس نے حمزہ ولد ساجد، زین ولد شفیق اور ارسلان ولد یاسین کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے جوئے کی مشین اور 4 ہزار 160 روپے برآمد ہوئے۔

تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 659/2026 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جوہرآباد پولیس کی کارروائی

جوہرآباد پولیس نے آئس فروش ملزم نواب خان ولد رنگین خان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 52 گرام آئس، 400 روپے نقد اور ایک کی پیڈ موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 374/2026 نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!