اسلام آباد (تشکر نیوز): پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آٹھویں مشترکہ کمیشن کا دو روزہ اجلاس 23 اور 24 جنوری کو اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سرکاری حکام اور مختلف وزارتوں کے نمائندے شریک ہیں۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائیاں: گٹکا، ماوا اور منشیات فروش گرفتار
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اجلاس کے پہلے روز وفود کی سطح پر مختلف امور پر بات چیت ہوئی، جس میں دفاع، توانائی، اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مشترکہ طور پر قائم کردہ ٹیکنیکل ورکنگ گروپس نے پروٹوکولز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
اجلاس کے دوسرے روز، 24 جنوری کو، مختلف شعبوں میں تعاون کے پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس دن وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان کی جانب سے اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ آذربائیجان کے وزیر برائے دفاعی صنعت ان کے ہمراہ شریک صدر ہوں گے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔