کراچی (تشکر نیوز): آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں، ماہرین اور عملے کی نقل و حرکت اور سیکورٹی انتظامات پر تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائیاں: گٹکا، ماوا اور منشیات فروش گرفتار
اجلاس کی تفصیلات:
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز، ایس پی یو، زونل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے، جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر ڈویژن کے افسران نے بھی شرکت کی۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی یو نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے سندھ پولیس کے موجودہ اقدامات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
اسپیشل برانچ نے بتایا کہ سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اضلاع کی سطح پر جامع سیکورٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔
اہم فیصلے:
اسپیشل برانچ نے سیکورٹی آڈٹ رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں موجودہ سیکورٹی صورتحال، چیلنجز، اور تجاویز شامل ہیں۔
چینی شہریوں کی سیکورٹی پر میزبان اداروں کی جانب سے ایکس سروس مین تعینات کیے جا رہے ہیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی کلیئرنس متعلقہ اداروں سے لازمی کروائی جائے۔
اسپیشل برانچ، ایس پی یو، اور ضلعی پولیس مشترکہ حکمت عملی ترتیب دے کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
چینی شہریوں کے این او سی کے اجراء سے قبل میزبان، کمپنی، اور رہائشی علاقے کی اسکروٹنی کو یقینی بنایا جائے۔
آئی جی سندھ کے احکامات:
چینی شہریوں کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے تمام اہلکاروں کو فرائض سے متعلق باقاعدہ تربیت دی جائے۔
اسپیشل برانچ اور ایس پی یو مل کر سیکیورٹی اقدامات کو مضبوط بنائیں۔