...

روبینہ خالد کا کراچی میں بی آئی ایس پی دفاتر کا دورہ، شفاف ادائیگی نظام پر زور

کراچی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مختلف تحصیل دفاتر کا دورہ کیا اور مستحقین کے لیے متعارف کرائے گئے نئے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سینیٹر روبینہ خالد نے سول لائنز اور آرام باغ میں قائم سوشل پروٹیکشن والٹس کا معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مستحقین کی رجسٹریشن، سم اجراء اور مالی معاونت کی فراہمی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحقین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات، نئے ادائیگی نظام اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ کا مقصد مستحق افراد کو محفوظ، شفاف اور آسان ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مستحقین کو بلا تعطل خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور نئے ادائیگی نظام سے متعلق آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

روبینہ خالد نے مالی شمولیت کے فروغ اور جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے مستحق خاندانوں تک امداد کی شفاف ترسیل کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مستحق افراد کو بااختیار بنانے اور امدادی رقوم کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر بی آئی ایس پی سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ثناءاللہ رند اور نوید خان بھی موجود تھے، جنہوں نے چیئرپرسن کو جاری منصوبوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.