پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی

بحرین (تشکر نیوز): پاک بحریہ نے ایک مرتبہ پھر کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی قیادت گیارھویں بار سنبھال لی ہے۔ کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آٹھویں مشترکہ کمیشن اجلاس جاری

اہم تفصیلات:

پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کو کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔

تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے سفیروں سمیت دیگر اعلیٰ سفارتی اور عسکری شخصیات نے شرکت کی۔

کموڈور سہیل احمد عظمی نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا مقصد:
یہ فورس میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کام کرتی ہے، تاکہ خطے میں محفوظ بحری راستوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!